محمد علی جناح جیت گئے ۔ مبارک ہو .. دو قومی نظریہ کا مقدمہ آج محمد علی جناحؒ بھرپور طریقے سے جیت گئے ۔ مقدمہ پاکستان : گاندھی کا نظریہ قومیت اور قائداعظم کا نقطہ نظر سے تحریکِ پاکستان و قائدِ تحریکِ پاکستان ایک ایسی حقیقت ہیں جنہیں افسانوی کہانی کے طور پر پیش کرنا محال ہے اور نہ ہی انہیں منظر کشی و منظر نگاری، خیال آرائی، شوکتِ الفاظ، مصرعوں کی تابانی، نکتہ سنجی، رائج الوقت شعری محاسن سے بیان کیا جا سکتا ہے-اسے صوت و آہنگ کی گھتیوں سے سُلجھانا تو در کنار بلکہ مذکورہ تحریک کے کارناموں اور کارکنوں کے جذبوں کو لفظوں کی مالا سے آج قوم کو آشنا کروانا بعید از قیاس ہی ہے-الغرض ! الفاظ و زبان سےنقشہ کھینچنا ناممکنات میں سے لگتا ہے- اسی بات کواقبالؒ ملت اسلامیہ کے معماروں کو شاندار ماضی یاد دلاتے ہوئےکچھ یوں فرماتے ہیں: اگر چاہوں تو نقشہ کھینچ کر الفاظ میں رکھ دوں مگر تیرے تخیّل سے فزوں تر ہے وہ نظّارا منطقی ذہن،قانونی پیچیدگی، سیاسی معاملات اور ہندوانہ ذہنیت کو دوربین و دور اندیش قائد تحریکِ پاکستان،قائد اعظمؒ کامل طور پر سمجھتے تھے- قائد اعظم برصغیر کی سیاست کو کثی...