کرونا ! سازش کی بو ! کورونا پھیل رہا ہے، 197ملکوں تک پھیلی بربادی سے سازش کی بُو آنا شروع ہو گئی ہے۔ تین روز پہلے اسرائیلی وزیر صحت بولا ’’ہمیں صدیوں سے انتظار تھا، اب مسیح کی آمد کا وقت آ گیا ہے، ہمارے پاس کورونا کا علاج ہے‘‘۔ اسرائیلی وزیر صحت کا اشارہ مسلمانوں کے نزدیک مسیح، الدجال ہے۔ آپ کو یاد ہوگا جب کورونا وائرس چین کے صوبے ووہان میں پھیلا تو چین نے فوراً کہا کہ کورونا وائرس امریکی فوجیوں کے ذریعے چین آیا۔ جواباً امریکی صدر ٹرمپ نے اسے چینی وائرس کہا۔ یہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا اس کے پسِ پردہ طولانی سلسلہ ہے۔ شاید اس کی بڑی وجہ یہ ہو کہ چین بہت آگے نکل رہا تھا۔ چینی ماہرین یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ یہ وائرس خصوصی طور پر کسی لیبارٹری میں تیار ہوا تھا۔ آخر 1981میں ایک ناول The Eye of Darknessمیں یہ کیوں بتایا گیا کہ 2020میں چین کے شہر ووہان سے کورونا کا آغاز ہوگا پھر 1990میں کورونا کا انکشاف صدام حسین نے کیوں کیا؟ 2000میں چلنے والے مشہور کارٹون The Simpsonsمیں بھی اس کا ذکر تھا۔ 2...