Posts

Showing posts from August, 2020

تیرا پیو چوہدری میں نائ ٹھیک آں

تیرا پیو چوہدری میں نائ ٹھیک آں۔ تصنیف طنزومزاح سے اقتباس! ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک گاءوں میں چوہدری رہتا تھا جس پہ اللہ کی بہت رحمت تھی۔ پورا گاؤں حالانکہ اس کے کچھ رشتے دار بھی حسد رکھتے تھے۔ اسی گاؤں میں ایک نائ رہتا تھا جو کہ خاندانی حجام تھا اور شادی بیاہ کے موقع پر لوگوں کے گھروں میں جا کے کام کاج کر کے گزر بسر کرتا تھا ۔نائ کا سب سے چھوٹا بیٹا جس کا نام شامو نائ تھا نہایت آوارہ ،بد کردار اور لالچی تھا جس پہ ہر وقت امیر بننے کا بھوت سوار رہتا تھا اور وہ خود کو چوہدری کہلواتا اور جو اسے نائ کہتا اس سے جھگڑا کرنے لگتا ۔ ایک دن گاؤں میں ایک جوگی آیا اور لوگ جوق در جوق اس کے پاس اپنے مسائل لے کر جانے لگے۔ شامو نائ کو جب پتہ چلا تو وہ بھی جوگی کے پاس آ دھمکا ۔ شامو نائ نے جوگی کو بتایا کہ وہ امیر بننا چاہتا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ لوگ اسے شامو نائ کی بجائے شامو چوہدری صاحب مخاطب کریں ۔ جوگی نے اسے بتایا کہ ہر جمعرات کی رات چوہدری کے گھر کی چھت پہ دولت کی دیوی آتی ہے ۔ اگر تم اس جگہ پہنچ کر لمبا سجدہ کرو تو تمہیں دولت ملے گی اور تم شامو نائ سے شامو چوہدری بن جاءو گے لیکن یہ شرط...